پنجاب کابینہ نے جانوروں کے تحفظ کا قانون منظور کرلیا

پنجاب کابینہ نے جانوروں کے تحفظ کا قانون منظور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں جانوروں کے تحفظ کا قانون ابتدائی طور پر کابینہ نے منظور کرلیا، ڈیری پراڈکٹس کی براۤمدت اور جانوروں کی خوراک اینمیل ایکٹ کے تحت ہی تیار ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے پنجاب اینیمل ہیلتھ ایکٹ 2019 کی منظوری دی ہے جس میں جانوروں کے تحفظ کے لیے نیا قانون بنایا گیا ہے، ایویلوایشن مشن رپورٹ 2014 کے مطابق پاکستان میں منہ کھر اور دیگر بیماریوں کے تدارک میں یہ قانون معاون ثابت ہو گا۔ وزیر لائیوسٹاک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے نومبر 2018 میں دورہ چین کے دوران یادداشت پر دستخط کئے جس میں بیماریوں کے تدارک اور جانوروں کی برآمد کے حوالہ سے قانون سازی پہ زور دیا گیا۔

اس ایکٹ سے جانوروں کی بیماریوں کے تدارک میں مدد ملے گی۔ اینیمل ایکٹ سے جانوروں کی تجارت و برآمدات کو عالمی معیار کے مطابق کرنے میں مدد ملے گی اورپنجاب بھر میں ڈیزیز فری زونز اور کمپارٹمنٹس بنانے کے عمل کو قانون حیثیت ملے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer