سٹی42: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے8 ہزار اساتذہ کی پرموشن کیلئےورکنگ پیپرزمانگ لیے، سی ای او ایجوکیشن پرویزاختر خان کا کہنا ہےکہ اپریل کےآخر میں پرموشن کیلئےڈی پی سی کیجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے8 ہزاراساتذہ کی پرموشن کیلئےکام شروع کردیا، پرائمری سکولوں کےٹیچرز کو ایلمنٹری اورایلمنٹری اساتذہ کوہائی سکول میں پرموٹ کیا جانا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن پرویزاخترخان نے پانچوں تحصیل کےڈپٹی ڈی ای اوزکو ڈیٹا تیار کرنے کےاحکامات جاری کردیئے ہیں، پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ مئی کےآخری ہفتے تک اساتذہ کا ریکاڈ پرموشن کے لیے تیار کیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ اپریل میں اساتذہ کےورکنگ پیپر تیار کرکے پرموشن کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔