ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائے ڈی اے ڈینٹل ہسپتال کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

وائے ڈی اے ڈینٹل ہسپتال کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈینٹل ہسپتال میں ہونے والے الیکشن میں ڈاکٹر عثمان شکور گروپ نے بازی مار لی۔ 176ووٹ لیکر نمایاں کامیابی حاصل کی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ڈینٹل ہسپتال وائے ڈی اے کے الیکشن میں 350میں سے 263 ووٹر نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جن میں سے خواتین نے 180 اور مردوں نے 83 ووٹ کاسٹ کئے۔ الیکشن میں صدر کے امیدوار ڈاکٹر عثمان شکور نے 176 ووٹ لیکر نمایاں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ویکسینیڑ ملازمین نے ڈی جی ہیلتھ آفس میں دھرنا دیدیا

جبکہ ڈاکٹر حسنین اکرم نے 72ووٹ اور ڈاکٹر آصف ممتاز نے 14ووٹ حاصل کئے۔ وائے ڈی اے ڈینٹل ہسپتال کے نئے صدر ڈاکٹر عثمان شکور کا کہنا تھا کہ وہ ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں کریں گے۔