ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ منشیات کا خاتمہ کرنے اور تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانونی سازی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022 کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے،جلد پنجاب اسمبلی سے منظورکرایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022 میں منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال پر کم از کم سزا دو سال قید اور زیادہ سے زیادہ عمر قید رکھنے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔