عمران خان کو بیٹوں سے فون پر بات کی اجازت مل گئی

عمران خان کو بیٹوں سے فون پر بات کی اجازت مل گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اپنے بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی اجازت مل گئی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوہدایت جاری کی وہ اپنی نگرانی میں ٹیلیفونک گفتگو کروانے کی ہدایت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے کہ ایس او پیز آگئےہیں جن کے مطابق ملزم کو بات کرنے کی اجازت نہیں، میں پھر بھی جیل مینوئل کے مطابق  ٹیلیفونک گفتگو کے معاملے کو دیکھ لیتاہوں۔

 وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملزم کو اپنی فیملی سے ٹیلیفونک گفتگو کروانے پر پابندی نہیں۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ مجھے جیل مینوئل میں بیرونِ ملک بات کرنے کی اجازت تحریر ہوئی دکھا دیں۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ جیل مینوئل میں اجازت نہیں لیکن فیڈرل شریعت کورٹ نے اس حوالے سے فیصلہ جاری کیاہے۔

عدالت نے اوپن کورٹ میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کی وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے اپنی نگرانی میں انتظامات کریں۔