ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

Dollar Price Hike
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 82  پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 173 روپے کا فروخت ہو رہا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔

یادرہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ جو اب مشیر بن چکے ہیں، اعتراف کرچکے ہیں کہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے لیے ڈالر کی قدر میں کمی لائی گئی تھی۔ جمعہ کے روزکاروبار ی اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 171 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 65 پیسے اضافہ ہوا تھا۔