ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے سرکاری کمپنیوں کی گرانٹ بند کردی

پنجاب حکومت نے سرکاری کمپنیوں کی گرانٹ بند کردی
کیپشن: City42 - Punjab Govt, Companies
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب میں نئی حکومت نے سرکاری کمپنیوں کی گرانٹ اور قرضوں کی فراہمی بند کردی۔ بجٹ میں پنجاب بائیو گیس انرجی کمپنی اور لاہور نالج پارک کمپنی کے لیے ایک پائی بھی نہیں رکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں پنجاب منرل کمپنی، پیمکو، پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کو بھی نظر انداز کردیا گیا جبکہ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی اور دیگر تمام کمپنیز کو گرانٹ اور سوفٹ لون دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے لیے فی کمپنی صرف 10 لاکھ روپے، پنجاب ماڈل بازار کمپنی کے لیے25 کروڑ روپے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے لیے گرانٹ کی مد میں صرف 10 لاکھ، پنجاب فاریسٹ کمپنی کے لیے 10 کروڑ روپے، پنجاب ہیلتھ فسیلٹیٹ کمپنی کے لیے 4 ارب 26 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer