زین مدنی: پنجاب حکومت کے وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، پرویز الٰہی کہانیاں مت گھڑیں۔
عامر میر نے کہا کہ اس حوالے سے چوہدری پرویز الہٰی کا دعوی بے بنیاد ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے بتایا کہ جیل میں کسی بھی قیدی سے ملاقات کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔عمران سے ملاقات کے لیے کسی غیر ملکی ڈپلومیٹ نے کبھی کوئی درخواست نہیں کی۔ اگر ملاقات کی درخواست ہی نہیں آئی تو ملاقات کیسے ہو گئی۔
عامر میر نے کہا کہ چوہری پرویز الہی جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے اجتناب کریں۔