(سٹی 42) راولپنڈی میں ایڈیشنل اینڈسیشن جج کی عدالت نےڈارک ویب کیس میں بڑافیصلہ سنادیا، ڈارک ویب سائٹ چلانے والےسہیل ایازکو 3بارسزائے موت سنادی گئی۔مجرم سہیل ایاز کو3بار عمرقید اور5 لاکھ روپےجرمانہ کی بھی سزا سنائی گئی ہے جبکہ عدالت نےشریک مجرم خرم کو7سال قیداورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سزا یافتہ ڈارک ویب چلانے والے سہیل ایاز کیس کا ڈراپ سین، عدالت کا فیصلہ آگیا۔ عدالت نے بچوں سے زیادتی اور وڈیوز بنانے والے مجرم سہیل ایاز کو تین بار سزائے موت تین بار عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔ملزم کے ساتھی خرم کو سات سال قید ایک لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ سہیل ایاز نے سینکڑوں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور ان کی تصاویر اور وڈیوز ڈارک ویب پر نشر کی تھی۔مجرم برطانیہ کے عدالت سے بھی چار سال کی سزا کاٹ چکا ہے۔ مجرم کی خلاف اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔ سہیل ایاز کے متعلق برطانوی اخبار دی گارڈئین میں بھی گیارہ سال پہلے تحقیقاتی خبر شائع ہوئی۔
یاد رہے کہ روات پولیس نے سہیل ایاز کو نجی ہاؤسنگ سوساٹئی سے گرفتار کیا تھا۔راولپنڈی میں ملزم پر اغوا زیادتی اور ویڈیو بنانے کے تین مقدمات درج تھے۔