ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے یو آئی نے انتخابات ملتوی کرنےکیلئےچیف الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا

جے یو آئی نے انتخابات ملتوی کرنےکیلئےچیف الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا
کیپشن: Election Commission
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جے یو آئی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) نے سندھ میں شدید گرمی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبائی سیکریٹری جنرل جے یو آئی راشد محمود سومرو نے چیف الیکشن کمشنر کو خط بھیجا ہے جس میں لکھا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات تین سے چار ماہ کیلئے ملتوی کیے جائیں۔

خط کے متن میں لکھا ہے کہ تین سے چار ماہ سندھ بھرمیں موسم شدید گرم ہوگا، گرمی کے باعث ٹرن آؤٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔صوبائی سیکریٹری جنرل جے یو آئی راشد محمود سومرو نے خط میں لکھا ہے کہ بدترین گرمی میں سیاسی جماعتوں کیلئے ووٹرز کو نکالنا ناممکن ہوگا۔