حکومت نے انتقامی کاروائیوں کےعلاوہ کچھ نہیں کیا :احسن اقبال

 حکومت نے انتقامی کاروائیوں کےعلاوہ کچھ نہیں کیا :احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم :مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ  حکومت نے انتقامی کاروائیوں کےعلاوہ کچھ نہیں کیا ،اٹھائیس مئی کو یوم تکبیر ملک بھر میں منائیں گئی۔


مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ حکومت نہ صرف کورونا وائرس کوکنٹرول کرنےمیں ناکام ہوگئی بلکہ معیشت کوبھی تباہ کردیا، عمران خان نےحکومتی خرچےپرٹائیگرفورس کے نام پر  اپنی سیاسی فورس بنائی۔


احسن اقبال کاکہناتھاکہ شہبازشریف کےخلاف نیب اورشہزاکبرکی مہم فارن فنڈنگ کیس اور آٹاچینی چوروں سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہے،ایس او پیز کےمطابق اٹھائیس مئی کو ملک بھرمیں یوم تکبیرکےحوالےسےتقاریب منعقدکی جائیں گئی،یہ دن ق نوجوانوں میں ملک سے محبت کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے منائیں گے۔ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں سائنسدانوں نے بڑا کردار ادا کیا۔ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کی برطرفی کامطالبہ کرتے ہوئےکہاکہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کورونا سے نکلے گا تو معیشت کو ہمالیہ جیسا سامنا ہوگا،اس حکومت نے معیشت کو برباد کردیا ہے،یہ ملک کی معیشت برباد کرنے آئے ہیں ٹھیک کرنے نہیں آئے۔یہ نااہل،نالائق حکمران ہیں ،ان کے پاس کو ئی صلاحیت نہیں۔میئر اسلام آباد کو معطل کرنے کی مذمت کرتا ہوں،جس بنیاد پر انصر عزیز کو معطل کیا گیا ہے ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو بھی اسی بنیاد کو معطل ہونا چاہئے،یہ آٹا ،چینی چوری کے ذمہ دار ہیں۔

اس سے قبل صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی ہدایت پرسابق صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق،ایم پی اے سعدیہ تیمور،رابعہ فاروقی،سابق میئر کرنل(ریٹائرڈ)مبشرجاویداورتاجررہنمانعیم میرنےمیڈیکل سٹاف میں حفاظتی لباس تقسیم کیے،خواجہ سلمان رفیق اورخواجہ عمران نذیرکاکہناتھاکہ حکومت کوروناوائرس کوکنٹرول کرنےمیں ناکام ہو چکی ہےجبکہ حکومت کےکام بھی ہم کررہے ہیں۔

ایم پی اے سعدیہ تیموراورتاجررہنمانعیم میرنےبھی اس موقع پرحکومت پرتنقیدکی،صدرواےڈی ای سروسزہسپتال ڈاکٹرسیدجعفرنقوی سمیت دیگرنےحفاظتی لباس ملنےپرشکریہ ادا کیا۔ مسلم لیگ ن کےرہنماوں کاکہناہےکہ کوروناوائرس کی روک تھام کےلیےمسلم لیگ ن تمام تر وسائل استعمال کررہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer