ن لیگی رہنمائوں نے طبی عملے میں حفاظتی سامان تقسیم کردیا

ن لیگی رہنمائوں نے طبی عملے میں حفاظتی سامان تقسیم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم : مسلم لیگ ن کےسابق صوبائی وزرا خواجہ عمران نذیر اورخواجہ سلمان رفیق کی جانب سےسروسزہسپتال میں میڈیکل سٹاف میں حفاظتی لباس تقسیم کیےگئے۔


صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی ہدایت پرسابق صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق،ایم پی اے سعدیہ تیمور،رابعہ فاروقی،سابق میئر کرنل(ریٹائرڈ)مبشرجاویداورتاجررہنمانعیم میرنےمیڈیکل سٹاف میں حفاظتی لباس تقسیم کیے،خواجہ سلمان رفیق اورخواجہ عمران نذیرکاکہناتھاکہ حکومت کوروناوائرس کوکنٹرول کرنےمیں ناکام ہو چکی ہےجبکہ حکومت کےکام بھی ہم کررہے ہیں۔


ایم پی اے سعدیہ تیموراورتاجررہنمانعیم میرنےبھی اس موقع پرحکومت پرتنقیدکی،صدرواےڈی ای سروسزہسپتال ڈاکٹرسیدجعفرنقوی سمیت دیگرنےحفاظتی لباس ملنےپرشکریہ ادا کیا۔ مسلم لیگ ن کےرہنماوں کاکہناہےکہ کوروناوائرس کی روک تھام کےلیےمسلم لیگ ن تمام تر وسائل استعمال کررہی ہے۔

یاد رہے ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار125 اوراموات کی تعداد 903 ہوگئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 974 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔اس وقت کورونا سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا متا‌‍ثر ہو چکی ہے۔اس وقت کورونا سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا متا‌‍ثر ہو چکی ہے۔ اس وقت مریضوں کی تعداد 48 لاکھ سے بھی زائد ہوگئی جن میں سے 18 لاکھ سے زائد صحتیاب بھی ہو گئے ہیں۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 318 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 277 اور پنجاب میں 260 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 37، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

 خیال رہے کورونا وائرس  کے خطرے کے باوجود عید کے شاپنگ کےلئے  پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز کھول دئیے۔ تمام شاپنگ مالز میں داخلے سے پہلے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازمی قرار  دیا گیا، پیکجز مال میں داخلے سے قبل ٹمپریچر چیک کرانا لازمی قرار دیا گیا اور شاپنگ مال میں داخلے سے قبل ماسک پہننا اور سماجی دوری اختیار کرنا ہو گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer