ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالرکی اونچی اڑان جاری،تمام ریکارڈ توڑ دئیے

ڈالرکی اونچی اڑان جاری،تمام ریکارڈ توڑ دئیے
کیپشن: Doller Prices Increase
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انٹربینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ،  180 روپے 65 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 180 روپے 65 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔دوو ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 15 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

 معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ درآمدی بل بڑھنے اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے ۔بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی کی مد میں 38 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ۔

معاشی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ 5 ہفتوں میں اب تک 1 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی جاچکی ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی سے روپے پر پریشر ہے ۔ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔جس سے عام آدمی سمیت کاروباری افراد متاثر ہوتے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں  ڈالر61 پیسے مہنگا ہوا تھا۔