ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ سوارا بھاسکر کو مسلمان بزرگ کے حق میں بولنا مہنگا پڑ گیا

Sowra Baskara
کیپشن: Sowra Baskara
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوارا  بھاسکر مسلمان بزرگ پر تشدد  کرنے کیخلاف ٹویٹ کرنے پر مشکل میں آگئیں۔

ذرائع کے مطابق دہلی پولیس نے بھارت میں بزرگ مسلمان شہری پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف ٹویٹ کرنے پر اداکارہ سوارا بھاسکر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر، صحافی عرفا خانم شیروانی، آصف خان اور ٹوئٹر انڈیا  کے سربراہ منیش مہیشوری کے خلاف دہلی کے تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ، یہ مقدمہ ایڈوکیٹ امیت اچاریا کی طرف سے ان تمام افراد کے خلاف ایک ویڈیو کو شیئرکرنے کے لئے درج کیا گیا ۔ 

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ان تمام لوگوں نے معاملے کی سچائی کی تصدیق کیے بغیر، عوامی امن میں خلل ڈالنے اور مذہبی گروہوں کے مابین تفریق پیدا کرنے کے ارادے سے اس ویڈیو کو فرقہ وارانہ زاویے کے ساتھ آن لائن شیئر کیا۔؎

مزید تفصیل جاننے کیلئے یہ خبر پڑھیں؛ہندو انتہا پسندوں کا بزرگ مسلمان پر بہیمانہ تشدد

واضح رہے کہ کچھ روز سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ  بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہا پسند ہندوں  مسلمان بزرگ شخص عبدالصمد   کو آٹو رکشے میں اغوا کر کے قریبی جنگل میں لے گئے، اسے نہ صرف مارا پیٹا بلکہ اسے ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگوا رہے ہیں اور تشدد کے دوران اس کی داڑھی بھی مونڈ دی۔

Sughra Afzal

Content Writer