پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے بجٹ میں کمی پر چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لیا

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے بجٹ میں کمی پر چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے بجٹ میں کمی پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔ مالی مشکلات کی وجہ سے دو لاکھ طالبعلموں کی بجائے اس سال 80 ہزار طالبعلم داخل نہیں کئے جا سکے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے از خود کیس کی سماعت کی، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے سربراہ ساجد نصیر نے عدالت کو بتایا کہ کونسل کے مختص کردہ فنڈز بھی نہیں دئیے جا رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری روز،عمران خان پھنس گئے

انہوں نے بتایا کہ کئی برسوں سے فنڈز میں مسلسل کمی کی جا رہی ہے۔ مالی مشکلات کی وجہ سے دو لاکھ طالبعلموں کی بجائے اس سال 80 ہزار طالبعلم داخل نہیں کئے جا سکے، جبکہ اساتذہ اور عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا اہم معاملہ ہے۔ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ فنڈز کہاں جا رہے ہیں۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دئیے کہ بچوں کو تجارت سکھانا بہت ضروری ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: خواجہ سراؤں کیلئے چیف جسٹس نے بڑا حکم دے دیا

چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ  قومی سطح کا ادارہ نیوٹا اس حوالے سے قائم ہے جس میں بچوں کو وظیفہ بھی دیا جاتا ہے، جبکہ  پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل میں بچوں سے فیس لی جاتی ہے، جس پر چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔