ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر  

Istehkame pakistan,party,registration,election commission,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے لیے صدر عبد العلیم خان کے دستخطوں سے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق پارٹی صدرعبدالعلیم خان کے دستخطوں سے قانونی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی ہیں، درخواست کے ہمراہ قانونی دستاویزات، پارٹی منشور اور پارٹی عہدیداروں کا ڈیکلریشن بھی جمع کرادیا گیا  ہے۔

 جہانگیر ترین پارٹی چیئرمین عبد العلیم خان پارٹی صدر عامر کیانی پارٹی سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل،  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مرکزی سکریٹری اطلاعات کا ڈیکلریشن جمع کرا دیا گیا ۔

استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان کیلئے بھی درخواست جمع کراتے ہوئے "  شاہین" کا انتخابی نشان  الاٹ کرنے کی استدعا کی گئی ہے