بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

Weather Situation
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات کے مطابق  آج اور کل پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ اومان کے مشرقی حصے میں آج اور کل کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

 کراچی میں ایک بار پھر کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شام میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کی شدت کل کے مقابلے میں آج کم ہو سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خطہ پو ٹھو ہار ، لاہور،اسلام آباد،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،قصور،فیصل آباد میں رات کے اوقات میں تیز ہوائیں جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔