ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم سرکاری ادارے کےملازمین کی عید تک چھٹیاں منسوخ

اہم سرکاری ادارے کےملازمین کی عید تک چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) محکمہ بلدیات کی جانب سے عیدقربان کی مناسبت سے میٹروپولیٹن کارپوریشنز،میونسپل کارپوریشنزاورمیونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرکے شہرچھوڑنے پر پابندی عائدکردی گئی۔

کوئی بلدیاتی آفیسراوراہلکار عید تک شہرسے باہرنہیں جاسکتا۔چیف کارپوریشن آفیسرزاورچیف میونسپل کارپوریشنزآفیسرزسمیت ملازمین عیدتک شہرنہیں چھوڑسکیں گے ۔ محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ اگر حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلاجواز رخصت لی گئی تو متعلقہ ملازم کو کڑی محکمانا کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تقریباً 657 آفیسرز اور40 ہزارسے زائدملازمین کے شہر چھوڑنے پرپابندی عائدکی گئی ہے اور محکمہ بلدیات نے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورسمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے چیف کارپوریشن آفیسرزکے عیدکے ایام میں شہرسے باہرجانے پرپابندی لگادی ہے۔

عید الاضحٰی تک چیف کارپوریشن کارپوریشن آفیسرز،میونسپل کارپوریشن آفیسرزاورچیف آفیسرز میونسپل کمیٹی شہرسے باہرنہیں جاسکیں گے بلدیاتی افسران عید قربان پرصفائی اورفلڈسے متعلق اقدامات پرعمل درآمدکرانے کے پابند ہونگے ایمر جنسی کی صورتحال شہر سے کمشنر سے اجا زت لینالازم ہوگا,عید تک کوئی بھی کارپوریشن آفیسر غیر حاضر پایاگیاتوسخت ڈسپلنری ایکشن لیاجائے گا,سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب نے مراسلہ ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرزاور ایڈمنسٹریٹرزکوارسال کردیا۔

یاد رہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایم او ریگولیشنز، ایم اوپلاننگز ،ایم او انفراسٹرکچرز ،ایم اوفنانس سمیت افسران دیگر شعبوں کے آفیسرزعید قربان تک حکم نامہ کے پابندہونگے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک اعلان میں کہا تھا کہ 31 جولائی کو پاکستان میں عیدالاضحیٰ سادگی کے ساتھ منائی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے عوام سے عید الاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ  عیدالاضحیٰ کے تین دن ہی سرکاری طور پر تعطیلات ہوں گی، ملک بھرمیں عید الاضحیٰ جمعے کو ہونے کی صورت میں حکومت کی جانب سے صرف ایک چھٹی دیئے جانے کا امکان ہے کیونکہ ہفتہ اوراتوار کو معمول کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے۔عید کی تین تعطیلات میں سے دو ہفتہ اور اتوار  کی ہوں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer