(سٹی42)حکومت نے پی ٹی وی کی فیس بڑھانےکی منظوری لے لی،حکومت صارفین سے پی ٹی وی کی فیس بذریعہ بجلی بل وصول کرتی ہے،حکومت نے وفاقی کابینہ سے پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نےعوام کو ایک اور تحفے سے نواز دیا،جیبیں خالی کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا،بڑی عید سے قبل مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے بعد حکومت نے پی ٹی وی کی فیس بڑھانے کی منظوری لے لی، پی ٹی وی کی فیس 35روپے سے بڑھا کر100 روپے کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ سے پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی،حکومت صارفین سے پی ٹی وی کی فیس بذریعہ بجلی بل وصول کرتی ہے،کابینہ نے بجلی صارفین پر اضافی 23 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی،بجلی کے فی کنکشن پر پی ٹی وی فیس میں 65روپے کا اضافہ کرنے کی منظوری ی گئی جبکہ پی ٹی وی فیس بجلی بلوں میں 35 سے بڑھاکر 100 روپے کردی گئی۔
واضح رہے کہ حکومت نےادویات کی قیمتوں میں7سے10فیصد اضافے کی اجازت دیدی۔قیمتوں میں اضافہ کی اجازت،کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت کیا گیا، ڈریپ نے اس ضمن میں باضابطہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی میں ترمیم منظور کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ڈریپ نے پالیسی میں ترمیم وفاقی حکومت و ڈریپ کی پالیسی بورڈ کی منظوری وسفارش پر کردی ہے ادویہ ساز کمپنیاں و امپوپرٹرزکو بنیادی ادویات کی قیمتوں میں7 فیصد کی اجازت دے دی۔
جاری نوٹی فکیشن میں ادویہ ساز کمپنیوں کو دیگر ادویات کی قیمتوں میں10فیصداضافہ کی اجازت د ی گئی ہے، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق ہر سال وزارت صحت کرے گی۔
گزشتہ روز لاہور میں آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔آٹا چکی مالکان کی ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2100 روپے فی من ہوگئی ہے، گندم منہگی ہونے کی وجہ سے چکی آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنے پر مجبور ہیں، آج سے قیمت 67 روپے فی کلو ہو گی۔