انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

 انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسیر نے فوج کی خدمات حاصل کرلیں، بیلٹ پیپر فوج اپنی نگرانی میں ریٹرننگ افسروں کے حوالے کرے گی۔

انتخابات دوہزار اٹھارہ میں امن اومان برقرا ررکھنے اور شفاف الیکشن کرانے کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔ سیشن کورٹ میں فوجی افسران نے لیزن آفیسر شکیب عمران سے ملاقات کی اور سیکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ الیکشن میں بیس ہزار فوج کے جوان کام کریں گے جبکہ ان کی معاونت کے لیے پندرہ ہزار پولیس اہلکارتعینات ہونگے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:محبت کی شادی کرنے پر قتل کی دھمکیاں، لڑکی تحفظ کیلئے عدالت پہنچ گئی

لاہور میں سات سو گیارہ حساس پولنگ اسٹیشن پر دو دو فوجی جوان اور اہلکار مقرر کیے جائیں گے اس کے علاوہ الیکشن کرانے کے لیے سولہ ہزار سپیشل پولیس اہلکار بھرتی کیے جا رہے ہیں جو پولیس کی معاونت کریں گے۔ ڈ ی آر او نے کوآرڈینیٹر دلدار شاہ مجسٹریٹ کاشف افتخار اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد اجمل کو بیلٹ پیپر لینے کے لیے مقرر کردیا جو اسلام آباد میں فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپر وصول کریں گے۔