ہائیکورٹ کا مال روڈ پر سائن بورڈ ہٹانے کا حکم

 ہائیکورٹ کا مال روڈ پر سائن بورڈ ہٹانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کا مال روڈ  پر قد آور اور مقررہ سائز کے بڑے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم,  سائن بورڈز سے تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی کو متاثر نہیں ہونے دیاجائےگا ۔ عدالت نے مال روڈ پر غلط پارکنگ پر سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی کو کل طلب کرلیا۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڈ کی تاریخی عمارتوں پر سائن بورڈز لگانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی جس میں ان بورڈ کو آویزاں کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔  سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل پیش ہوئیں۔  عدالت نے افسوس کا اظہار کیا کہ مال روڈ پر لوگ سیروتفریح کے لئے آتے تھےمگر آج کل تجاوزات کی وجہ سے یہ روایت بھی دم توڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کو پٹرول پمپس کی نیلامی سے روک دیا

ناہید گل اور  متعلقہ آفیسروں پر مشتمل ٹیم کا تبادلہ نہ کرنے کا حکم بھی دیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ مقرر کردہ سائز سے بڑے سائن بورڈ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے لاہور پارکنگ کمپنی کے سی او کو طلب کرلیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔