ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نور عالم خان اپنے موقف پر قائم، حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

MNA Noor Alam Khan
کیپشن: Noor Alam Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نور عالم خان نے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں کہا ہے کہ لوگ تحریک انصاف کے اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے پر کیوں پریشان ہیں?

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ آٹے، گھی چینی، پٹرول بجلی  اور ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اورعوام کی مصیبتوں کیلئے انہی اہم افراد کا احتساب ہونا چاہئیے۔ چاہے کچھ بھی ہو پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔ 

یاد رہے گذشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے رکن اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نور عالم کا کہنا تھا کہ ابھی تک انہیں کوئی شوکاز نوٹس وصول نہیں ہوا مزید یہ کہ خیبر پختونخوا کی قیادت انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا استحقاق نہیں رکھتی۔