کالجز میں طلباء کی حاضری پالیسی تبدیل

کالجز میں طلباء کی حاضری پالیسی تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)کورونا کے باعث اور سردیوں کی چھٹیوں کے بعد شہر کے کالج آج سے کھل گئے ہیں، کالجوں میں متبادل دنوں میں 50 فیصد طلباء کی حاضری کی پالیسی نافذ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث اور سردیوں کی چھٹیوں کے بعد شہر کے کالج آج سے کھل گئے ہیں۔ کالجوں میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کی کلاسز کے طلباء کو بلایا گیا ہے۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی ہدایت پر کالجوں میں 50 فیصد طلباء و طالبات کو متبادل دنوں میں بلایا گیا ہے۔ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا گیا۔ طالبات کے کالج داخلے کے وقت ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا جبکہ کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبات کے ٹمپریچر بھی چیک کیے گئے۔

کالج پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز کورونا ایس او پیز کی خود نگرانی کی اور کلاس رومز کی انسپکشن بھی کی۔ ڈاکٹر فوزیہ ناز نے سٹی فورٹی ٹو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کالج میں بی ایس آنرز کی کلاسز یکم فروری سے شروع کریں گے اور ہاسٹل بھی یکم فروری سے طالبات کیلئے کھولا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ اساتذہ کو پاپند بنایا گیا ہے کہ وہ کلاس رومز کی مانیٹرنگ کریں اور کورونا ایس او پیز لاگو کرنے میں کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔

 کورونا سے معطل تدریسی سلسلہ پھر سے بحال ہوگیا، نہم تا بارہویں جماعت تک سکول کالج کھل گئے ۔50 فیصد حاضری ماسک ،سماجی فاصلہ اور سنیٹائزرز ی پابندی لاگو  ہوگی،تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی، لاہور،کراچی،پشاور،مردان، فیصل آباد،سرگودھا، ملتان سمیت مختلف شہروں میں بند سکولوں کو کھول دیا گیا،  تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد صوبہ بھر میں 40 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات آج سکول و کالج آئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں نہم سے بارہویں جماعت کے طلباء سکول آئے ہیں۔ لاہور میں 6 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات سکول و کالج آئیں گے۔ کریسنٹ ماڈل سکول شادمان میں 1800 طلبا و طالبات سکول آئے ہیں۔ پہلے روز کریسنٹ سکول کا 9 سو طلباء سکول و کالج آئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer