(عثمان علیم) میاں میر کے بارہ دری پارک کا مخصوص حصہ غیر قانونی پارکنگ کی نظر ہو گیا، بچوں کے جھولے اور واکنگ ٹریک بھی ختم کر دیا گیا۔
تبدیلی سرکار نے شہر میں نئے پارکس تو نہ بنائے مگر موجودہ پارکس کو پارکنگ سٹینڈز میں ضرور تبدیل کر دیا، میاں میر کے علاقے بارہ دری پارک کا مخصوص حصہ غیر قانونی پارکنگ میں تبدیل کر دیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کبھی پارکنگ کی جگہ بچوں کے جھولے اور پارک ہوا کرتا تھا جو کہ اب غیر قانونی پارکنگ کی نظر ہو چکا ہے۔
بااثر افراد کی جانب سے پارکنگ کا ٹھیکہ لے کر پارک کی جگہ پر پارکنگ سٹینڈ بنا دیا گیا ہے جہاں آٹو رکشے، گاڑیاں، چنگچی رکشوں سمیت ریڑیاں بھی پارک کی جاتی ہیں جبکہ فوڈ سٹالز لگانے والوں سے پیسے بھی بٹورے جا رہے ہیں۔ اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ پارکنگ سٹینڈ ختم کروا کر پھر سے بچوں کے پارک میں تبدیل کیا جائے۔