ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سلمان رفیق نیب پر برس پڑے

 خواجہ سلمان رفیق نیب پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق نیب پر برس پڑے، بولے نیب کالاقانون ہے، عدالتوں سے انصاف ملنے کی اُمید ہے لیکن نیب سے کوئی اُمید نہیں۔

پنجاب اسمبلی  کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جن دعوؤں کے ساتھ حکومت میں آئی تھی وہ دعوے ہی رہ گئے۔ معاشی صورتحال ابتر ہے۔ حکومت کو سی پیک، گوادربندرگاہ اور کراچی موٹروے صورتحال سے آگاہ کرنا چاہیئے، یہ پہلی حکومت ہے جو آتے ہی غیر مقبول ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے۔ نیب کالا قانون ہے، عدالتوں سے انصاف ملنے کی امید ہے لیکن نیب سے کوئی امید نہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے مجھے تنگ کیا جارہا ہے۔  کمپنی کو بند کردیا گیا۔ تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ قومی مسائل پر آواز بلند کریں تاکہ عام آدمی کو اس کا فائدہ ہو۔

Sughra Afzal

Content Writer