شہری ہوجائیں ہوشیار، اب نادہندہ، چوری کی گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی

شہری ہوجائیں ہوشیار، اب نادہندہ، چوری کی گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی
کیپشن: City42 - Vehicles Excise department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب میں ٹوکن ٹیکس نادہندہ اور چوروں کی چکربازیاں اب نہیں چلیں گی۔ محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے دیگر صوبوں کی گاڑیوں پر بھی دسترس حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں گاڑیوں کا ڈیٹا سنٹرلائزڈ کرنے کے بعد تین ماہ قبل خیبرپختونخوا اور سندھ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا، جس کے مطابق دونوں صوبوں کی گاڑیوں کے ڈیٹا تک ایکسائز پنجاب کو رسائی مل گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز چوہدری مسعودالحق کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرکی موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کو پاس ورڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدائی طور پر لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی، فیصل آباد کو پاس ورڈ دیدیا گیا جبکہ دیگر اضلاع کو رواں ہفتے پاس ورڈ جاری کر دیا جائے گا۔

 ایڈیشنل ڈی جی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیٹا کے پاس ورڈ سے ناکوں پر چیکنگ کے دوران دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کو چیک کیا جاسکے گا، چوری کی گاڑیوں کو پکڑا جاسکے گا جبکہ دوسرے صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی جعلی کاغذات پر دوبارہ پنجاب میں رجسٹریشن نہیں ہوسکے گی۔ ایسی گاڑیاں جو پنجاب میں چل رہی ہیں، دوسرے صوبوں میں رجسٹرڈ ہونگی لیکن ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کرتیں، انکے خلاف بھی کارروائی کی جاسکے گی۔ اس اقدام سے جہاں جعلی کاغذات پر دوبارہ رجسٹریشن کی روک تھام ہوگی، وہیں ٹوکن ٹیکس کی وصولی سے کروڑوں روپے کی وصولی ہوگی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں