ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منظور وٹو سے مجلس وحدت المسلمین کے وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

منظور وٹو سے مجلس وحدت المسلمین کے وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
کیپشن: City42 - Mian Manzoor Wattoo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان ) پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو سے مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو سے ماڈل ٹائون میں مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، علامہ عباس نقوی، اسد عباس نقوی، حسن کاظمی، آصف رضا اور عبدالقدیر سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں امن وامان کی خواہاں ہے، مذہبی ہم آہنگی کے لیے سب کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ مذہب اور فرقوں کی بنیاد پر انسانیت سوز سلوک کے خلاف آواز بلند کریں، مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کو جس طرح غائب کر کے الزامات میں گھیرا جا رہا ہے، وہ تشویش ناک ہے۔

انہوں نے  کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ رویہ رکھا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں