الیکشن کمیشن نے این اے 44 اور  پی کے 113 کے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کئے

NA 44, PK 113, election Commission of Pakistan, Dera Ismael Khan, Faisal Karim Kundi, Molana Fazal ur Rahman, Ali Amin Gandapur, City42

سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  علی امین گنڈاپور کی ڈیرہ اسمعیل خان میں کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے۔

ذرائع کے مطابق 8 فروری کے الیکشن میں علی امین گنڈا پور  کو این اے 44 اور پی کے 113  میں غیر حتمی نتائج میں کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ این اے 44  مین علی امین کے مقابل جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر فیصل کریم کنڈی ہیں۔ دونوں کی جانب سے اس حلقہ میں دھاندلی کا الزام سامنے آیا، مولانا فضل الرحمان نے دھاندلی کے الزامات لگانے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ باقاعدہ احتجاجی تحریک شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی  اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن میں علی امین گنڈاپور کا نام نہیں ہے۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں این اے 44 اور پی کے 113 کے خانے میں کوئی نام درج نہیں ہیں۔