ویب ڈیسک: معروف بھارتی ویب سیریز مرزا پور کے اداکار شاہنواز پردھان دل کا دورہ پڑنے کے سبب چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے شاہنواز جمعے کے روز دل کا دورہ پڑنے کے سبب 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔رپورٹس کے مطابق اداکار انڈسٹری کے دوسرے معروف اداکاروں کے ساتھ ایک ایوارڈ کی تقریب میں موجود تھے جب انہیں دل میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، اداکار کو فوری طور پر ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا گیا۔
Shahnawaz bhai aakhiri salaam !!!
— Rajesh Tailang (@rajeshtailang) February 17, 2023
Kya gazab ke zaheen insaan aur kitne behatar adaakar the aap. Mirzapur ke dauran kitna sundar waqt guzara aapke saath, Yaqeen nahin ho raha ????#purushram #mirzapur pic.twitter.com/GviB4x53bj
بھارتی ٹی وی کا جانا مانا نام اداکارہ سُربھی تیواری نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اسپتال میں اپنے بھائی کے علاج کے لیے موجود تھیں جب انہوں نے دیکھا کہ اسٹریچر پر شاہنواز کو لایا جارہا ہے انہیں فوراً ہی کمرے میں لے جایا گیا۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کچھ عرصے قبل شاہنواز کا بائی پاس کیا گیا تھا۔
دوسری جانب انڈسٹری کے معروف اداکاروں نے شاہنواز کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔