ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں سے لدا جہاز سمندر میں کیوں چھوڑ دیا گیا؟

cargo ship packed with Porsches and Volkswagens
کیپشن: cargo ship
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بینٹلے ،ووکس ویگن، پورشے، آڈی اور لیمبرگینی گاڑیوں سے بھرے بحری جہاز کو آگ لگنے کے بعد بحر اوقیانوس میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
پرتگال کی بحریہ نے مدد کی اپیل پر بڑے کارگو بحری جہاز '' فیلیسٹی ایس'' کے 22 ارکان پر مشتمل عملے کو شفٹ کردیا ہے ۔ فیلسیٹی ایس جرمنی  کی بندرگاہ ایمڈن سے روانہ ہوا تھا اور اس کی منزل ڈیوس ولی امریکا تھی۔ تاہم پاناما کا جہاز جس پر 17 ہزار میٹرک ٹن وزنی گاڑیاں لدی تھیں منزل مقصود سے پہلے ہی بدقسمت انجام سے دوچارہوگیا۔
یادرہے عام طور پر تباہ شدہ یا ڈوبے ہوئے جہاز مالکان کی ملکیت رہتے ہیں اور کوئی حل نکالنے کی ذمہ داری انھی پر عائد ہوتی ہے۔ شپ کو آپریٹ کرنے والی کمپنی جاپان کی متسوئی او ایس کے لائنز نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بھیجے گئے ایک ای میل میں کہا ہے کہ وہ کارگو سے متعلق معلومات فراہم نہیں کر سکتے۔
 عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شپ میں تین ہزار 965 ووکس ویگن اے جی اور پورشے، آڈی اور لیمبرگینی کی گاڑیاں بھی تھیں۔ اس کے علاوہ بینٹلی کمپنی کی 189 گاڑیاں بھی تھیں جن کی لاگت تقریباً کل تین کروڑ ڈالر تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer