ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داخلے نہ بھیجنے پر طلبا سراپا احتجاج

داخلے نہ بھیجنے پر طلبا سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) سیکنڈ ایئر کے داخلے نہ بھیجنے پر دیال سنگ کالج کے طلبا کا لکشمی چوک پر کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، انہوں نے کہا کہ ڈبل فیس ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں مگر داخلے نہیں بھیجے جا رہے۔

دیال سنگ کالج کے طلبا کی جانب سے سیکنڈ ایئر کے داخلے نہ بھیجنے پر کالج انتظامیہ کے خلاف لکشمی چوک پر احتجاج مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبا سراپا احتجاج رہے۔ احتجاجی طلبا نے موقف اختیار کیا کہ سیکنڈ ایئر کے داخلوں کا آج آخری روز ہے مگر کالج انتظامیہ کی جانب سے سینکڑوں طلبا کے داخلے نہیں بھیجے جا رہے۔

طلبا کو کالج امتحانات میں فیل کیا گیا اور پیپرز بھی ری چیک نہیں کروائے جا رہے، انتظامیہ سے بات کرتے ہیں تو شدید رد عمل دیکھنے کو ملتا ہے، طلبا ڈبل فیس کے ساتھ بھی داخلہ بھیجنے کو تیار ہیں مگر بات نہیں سنی جا رہی۔ داخلے نہ بھیجنے سے طلبا کا ایک سال ضائع ہو رہا ہے، مظاہرین نے کالج پرنسپل کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی جس سے شہریوں کو ٹریفک مسائل بھی درپیش رہے، طلبا نے کالج انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے داخلے بھیجے جائیں۔