غیر قانونی اثاثہ جات کیس، فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

غیر قانونی اثاثہ جات کیس، فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہین عتیق ) احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو غیر قانونی اثاثے بنانے کے کیس میں جیل سے لا کر پیش کیا گیا۔ عدالت سے پراسکیوشن نے استدعا کی کہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی جائے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ سے پوچھا فواد حسن فواد کا چالان ابھی تک کیوں پیش نہیں کیا جا رہا۔ اس پر عدالت کو بتایا گیا کہ ریفرنس آخری مرحلے میں ہے چند روز تک پیش کردیا جاے گا۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا پر جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔ احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی کے ایک الگ کیس میں بھی احد چیمہ، عبدالرشید اور ملک آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی مزید توسیع کردی۔ عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر کو احد چیمہ کا چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔