ثمان الیاس: این اے 122 اور یوسی 120 منور سلطانہ روڈ پر علامہ مکین سراپا احتجاج ، واپڈ کی ہائی وولٹیج تاریں لوگوں کی جانوں کے خطرہ بن گئی۔ لوگوں کی چھتوں پر لٹکی ہائی وولٹیج تاریں موت کا پیغام دے رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے این اے 122 اور یوسی 120 منور سلطانہ روڈ پرعلامہ مکین لٹکی ہوئی ہا ئی وولیٹج تاروں کے باعث سراپا احتجاج بن گئے۔ تاریں لوگوں کی جانوں کے خطرہ بن گئی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار درخواست دینے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی۔ ان تاورں کی وجہ سے دو لوگ جان گنوا چکے ہیں، مگر حکام کے کانوں پر جُوں تک نہیں رینگی۔ علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسائل کو حل کرایا جائے۔