( سٹی42)پاکستانی روپے کے مقابلے انٹر بینک اور اوپن بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 36 پیسے کی کمی ہوگی، جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 283 روپے پرآگیا۔یاد رہے کہ زرمبادلہ مارکیٹ میں روپیہ آہستہ آہستہ مضبوط ہو رہا ہے، اور روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھی انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے سستا ہوا تھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 283 روپے 87 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں مجموعی طور پر استحکام رہا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 10 دسمبر کو چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت مزید گرنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا مستقبل میں ڈالر 260 سے 250 کے درمیان آسکتا ہے۔ ملک بوستان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے رقم جلد مل جائے گی جس کے بعد ڈالر مزید گرے گا اور مستقبل میں ڈالر 260 سے 250 کے درمیان آسکتا ہے۔