(جنید ریاض)اساتذہ کے تبادلوں کیلئے جاری شیڈول پر عملدرآمد نہ ہوسکا، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ تبادلوں کی فہرستیں بروقت تیار نہ کی گئیں تو اساتذہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تبادلوں کے شیڈول پر عملدرآمد نہ کراسکی، شیڈول کے مطابق تبادلوں پر اعتراضات کی فہرستیں 15 دسمبر کو لگائی جانی تھی ، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ فہرستیں آویزاں نہ ہونے سے اساتذہ پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فہرستیں فوری اپ لوڈ کی جائیں، سیکرٹری ایجوکیشن نے بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ میرٹ پر تبادلے کیے جائیں۔
دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا ہے کہ تبادلوں کی فہرستیں شیڈول کے مطابق لگائی جارہی ہیں۔
لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں