بجلی اور پیٹرول کے بعد سی این جی بھی مہنگی

  بجلی اور پیٹرول کے بعد سی این جی بھی مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم :  بجلی اور پیٹرول کے بعد سی این جی بھی مہنگی ، فی کلوقیمت میں11 روپے70 پیسےتک اضافہ ہوگیا ۔ 

ایف بی آر نےسی این جی پرسیلز ٹیکس میں فی کلو 11روپے70 پیسےتک اضافہ کردیا۔ سی این جی پر200روپے فی کلو کی ویلیو کی بنیاد پر18فیصد سیلزٹیکس عائد کیا گیا۔ 

ایف بی آر نے سی این جی پرسیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فی کلو سی این جی پر 36 روپے کے حساب سےسیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 

اس سےقبل فی کلو سی این جی پر کم سے کم24 روپے30 پیسےسیلز ٹیکس لاگو تھا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون کیلئےسیلزٹیکس ویلیو140سے بڑھا کر200 روپے کر دی گئی، ریجن ٹوکیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 135سے بڑھاکر 200 روپے فی کلو مقرر ،اب 200 روپے فی کلوویلیو کی بنیاد پر18 فیصدسیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔ ریجن ون میں خیبرپختوانخواہ، بلوچستان اور پوٹھار ریجن شامل ہیں، ریجن ٹو سندھ اورخطہ پوٹھارکے سوا پنجاب کے دیگر شہروں پرمشتمل ہے۔