ویب ڈیسک: اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے برطرف کرنےکی درخواست دائرکردی گئی۔
درخواست شہری چوہدری محمد امتیاز نے دائرکی ہے، درخواست میں صدر عارف علوی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ عارف علوی صدر کے عہدے کے اہل نہیں رہے، سپریم کورٹ صدر مملکت کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کرے۔شہری کا کہنا ہےکہ صدر ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں، صدر مملکت نے حکومت کی قانون سازی کو سیاسی جماعت کے چیئرمین کےکہنے پر منظور نہیں کیا، صدر نے پارلیمان کے بھیجےگئے سپریم کورٹ پروسیجربل کی منظوری نہیں دی، صدر نے نیب ترامیم بل اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پربھی دستخط سےانکار کیا۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ صدرکا اپنی آئینی ذمہ داریوں سے انکار ظاہرکرتا ہےکہ وہ صدر کے عہدے کے اہل نہیں، اس لیے انہیں برطرف کیا جائے۔