(ویب ڈیسک)عارفہ صدیقی کو ان کی گلوکاری کے مقابلے اداکاری کی وجہ سے کافی شہرت حاصل رہی اور انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اب ایک بار پھر عارفہ صدیقی 22 سال بعد شوبز کی طرف لوٹ آئیں۔سال 2000 میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی ماضی کی مقبول اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی نے تقریبا 22 سال بعد شوبز انڈسٹری میں واپسی کرتے ہوئے اپنا پہلا گانا جاری کیا۔
عارفہ صدیقی نے 1990 سے قبل نوجوانی میں کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے گلوکاری سمیت ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں بھی خوب نام کمایا تھا۔
واضح رہے کہ عارفہ صدیقی کا آخری ڈراما ’انکار‘ پی ٹی وی پر نشر ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے گھریلو زندگی کو اہمیت دی تاہم اب انہوں نے 22 سال بعد اپنا پہلا گانا ’کچھ بھی نہیں‘ جاری کر دیا ہے۔