(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی، احسان مانی کہتے ہیں سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور پی سی بی کے ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے وبا سے نمٹنے کیلئے ریلیف فنڈ میں فراخدلی سے عطیات دیئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ پانچ لاکھ چھتیس ہزار پانچ سو روپے کی رقم کا عطیہ دیا گیا ہے، یہ رقم کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے خرچ کی جائے گی، پی سی بی نے 25 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اور پی سی بی کے ملازمین اپنی تنخواہوں میں سے ایک مخصوص حصہ فنڈ میں عطیہ کریں گے جبکہ بطور ادارہ پی سی بی نے بھی ملازمین کی جانب سے عطیہ کی جانیوالی کُل رقم کے برابر امداد عطیہ کی۔
پی سی بی نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کردی https://t.co/bFf9jiLK38
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) April 18, 2020
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ تمام سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور پی سی بی کے ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے وبا سے نمٹنے کیلئےقائم کردہ وزیراعظم کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں فراخدلی سے عطیات دیئے۔
علاوہ ازیں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے وزیر اعظم کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 19 ملین روپے کا عطیہ دے دیا،چیئرپرسن ایس این جی پی ایل روحی آر خان اور مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے 19 ملین روپے کا چیک گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو پیش کیا۔
Masha'ALLAH so far Rs 1,493 mn (1.49Bn) hs bn deposited in PM's Relief Fund during the1st 15days.Hats off to Generosity & Jazba of Pakistanis for contributing towards ths grt cause.With ur contributions u ve inspired many others coming fwd & contributing#PakistanTheMostGenerous pic.twitter.com/OCdsCan2f6
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 16, 2020
سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 15دن میں وزیراعظم ریلیف فنڈ میں 1493ملین جمع ہوئے، عظیم مقصد کے لیےپاکستانیوں کاجذبہ اورسخاوت قابل تعریف ہے۔