ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ کورونا کی وجہ سے پاکستان مشکل تر ین حالات میں ہے‘‘

’’ کورونا کی وجہ سے پاکستان مشکل تر ین حالات میں ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:  رمضان المبارک میں نماز تراویح کیلئے علماء کے ساتھ مذاکرات، صدر مملکت کی زیرصدرات اجلاس، صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان مشکل تر ین حالات میں ہے۔

 رمضان المبارک میں نماز تراویح سمیت دیگر امور پر لائحہ عمل طے کرنے کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں چاروں صوبوں کے گورنرز، چیف سیکرٹریز اور علماء کرام نے شرکت کی، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔لاہور سے گورنر پنجا ب ،چیف سیکرٹری،آئی جی اور علماء ویڈیو لنک سے شریک ہوئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں علماء کا بھی اہم کردار ہے ہم ان کو ساتھ لے کر  چل رہے ہیں، گورنر پنجاب نے علماء سے اپیل کی کہ کورونا سے بچاؤ  کے لئے حکومتی اداروں سے تعاون کریں، ہم نے 22 کروڑ پاکستانیوں کو  کورونا سے بچانا ہے جس کے لئےحفاظتی تدابیر پر عمل ضروری ہے۔

گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت مساجد کو بند نہیں کرنا چاہتی لیکن کورونا سے بچاؤ  کے لئے اقدامات ضروری ہیں.چودھری محمد سرور کا کہناتھا کہ مساجد اور مدارس کے حوالے سے تمام فیصلے علماء کی مشاورت سے ہی کیے جائیں گے۔ گور نر ہاؤس لاہور سے مولانا حنیف جالندھری، حافظ طاہراشرفی، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی،  صاحبزادعبد اللہ مصطفی، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا غلام احمد سیالوی، پیر حبیب عرفانی سمیت35 علماء بھی شر یک ہوئے ۔

محکمہ اوقاف  نے بھی رمضان المبارک میں مساجد کو کھولنے کیلئے سفارشات مرتب کر لیں ہیں، مرتب کردہ سفارشات کے مطابق مساجد میں صفوں کو نکال کر فرش کو کلورین سے دھویا جائے اور باجماعت نماز کے دوران نمازیوں میں ایک صف کا فاصلہ لازمی رکھا جائے۔ صف بندی کے دوران دائیں اور بائیں نمازیوں میں تین سے چار فٹ کا فاصلہ رکھا جائے، جمعہ کے خطبات اور سپیکر پر احتیاطی تدابیر بار بار بتائی جائیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer