ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ فائنل میں انہونی ہو گئی، سری لنکا کو ہوم گراونڈ میں عبرتناک شکست

City42, India wins Asia Cup, Colombo, Sri Lanka, Home Ground, Cricket, New Record in Cricket
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انڈیا نے ایشیا کپ کےدفاعی چیمپئن سری لنکا کو  کولمبو کی ہوم گراونڈ پر عبرت ناک شکست دے کر ایشیا کپ فائنل میں شکست دے کر نیا ریکارڈ  بنا لیا۔ آٹھویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔


 فائنل میں بھارت نے سری لنکا کا صرف 51 رنز کا ہدف با آسانی 6.1 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کیا۔بھارت کی جانب سے شبمن گل 27 اور ایشان کشن 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اس سے پہلے سری لنکن ٹیم 50رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ایشیا کپ میں اس سے پہلے کم ترین ٹوٹل 87 رنز کا تھا۔جبکہ اس سے پہلے سری لنکا کا کم ترین اسکور 96 رنزتھا۔بھارت کیخلاف فائنل میں 4لنکن بلے باز بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے،،جبکہ ، 9 بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔بھارت کےمحمد سراج نے کیرئر بیسٹ بولنگ کی ،محمد سراج نے 21 رنز دے کر 6 لنکن بلے بازوں کوٹھکانے لگایا۔ہاردیک پانڈیا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔