ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنااضافہ ہوگا؟اعلان آج متوقع

Patrol Prices
کیپشن: Patrol Prices
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج متوقع ہے، وزیر اعظم آفس نے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرا سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بجائے معمولی اضافےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ازبکستان میں ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکتا تھا، وزیراعظم کی واپسی پر اعلان متوقع ہے۔