ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

indian actor, film star
کیپشن: salman khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک )  بالی و وڈ اداکار سلمان خان کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی،ممبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو نوٹس جاری کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سلمان خان  کو یہ نوٹس  کمال آر خان کی درخواست پر جاری کیا گیا۔فلم ’رادھے‘ پر منفی تبصرہ کرنے پر سلمان خان نے بھارت کے خودساختہ ناقد کمال آر خان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم کمال خان نے اداکار کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے  مؤقف اختیار کیا  تھا کہ بحیثیت ناقد کسی فلم یا فنکار سے متعلق تبصرہ کرنے سے مجھے نہیں روکا جاسکتا لہٰذا تبصرہ نہ کرنے کے عبوری حکم کو فوری منسوخ کیا جائے۔ عدالت نے کمال خان کی درخواست پر اداکار سلمان خان سے جواب طلب کیا ہے۔