درنایاب: پنجاب حکومت کے پاس فنڈز کی کمی ، محکمہ خزانہ اے ڈی پی کی مد میں ایل ڈی اے کا دس ارب کانادہندہ ،چیئر مین پی اینڈ ڈی نے کریم بلاک انڈر پاس و فلائی اوور منصوبہ ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس فنڈز کی کمی کے باعث کریم بلاک انڈر پاس و فلائی اوور منصوبہ ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا، محکمہ خزانہ اے ڈی پی کی مد میں ایل ڈی اے کا10 ارب کا نادہندہ ہے
پی اینڈڈی کی جانب سے کریم بلاک انڈر پاس و فلائی اوور منصوبہ ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا ، منصوبہ پی اینڈ ڈی کی پی ڈی ڈبلیو پی میں منظوری کیلئےپیش کیا تھا،پی اینڈ ڈی کی جانب سے منصوبے کو رواں سال منظوری کیلئےپیش نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کریم بلاک منصوبےکو پہلے گزشتہ مالی سال میں بھی ملتوی کیا گیا تھاجبکہ کریم بلاک منصوبہ اڑھائی ارب سے زائد لاگت کا ہے، پی اینڈڈی کی جانب سے سگیاں روڈ کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ مشروط طور پر منظور کرلیا گیا جبکہ منصوبے کا پی سی ون دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت