ماضی کی یاد تازہ رکھنے کیلئے پی سی بی کا احسن اقدام

ماضی کی یاد تازہ رکھنے کیلئے پی سی بی کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی کی یاد تازہ کرنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں آنر بورڈز آویزاں کردئیے، ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں سنچری، پانچ اور دس وکٹوں کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے نام بورڈز پر درج ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دنیا کے دیگر بورڈز کی طرح قذافی اسٹیڈیم میں بھی آخر بورڈ آویزاں کردئیے، آنر بورڈز پر 1959 سے اب تک اس تاریخی سٹیڈیم میں بننے اور ٹوٹنے ریکارڈز کی تفصیلات درج ہیں۔ ریکارڈ سے بھرے بورڈز پر اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی تفصیلات لکھی گئی ہیں۔

اس تاریخی میدان پر ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں سنچری، پانچ اور دس وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے نام بھی بورڈز پر درج ہیں۔

1987ورلڈکپ سیمی فائنل میں گرین میکڈرمٹ کی پاکستان کے خلاف پانچ وکٹیں، 1996 ورلڈکپ فائنل میں ارونڈاڈی سلوا کی سنچری، مرحوم عبدالقادر کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں دس وکٹوں سمیت راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی نیوزی لینڈ کے خلاف تباہ کن باؤلنگ اور انضمام الحق کی ٹرپل سنچری بھی آنری بورڈ پر درج ہے۔

تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں آخری انٹرنیشنل میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2017 میں کھیلا گیا تھا۔