ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ برادران کی درخواست پر سماعت تئیس ستمبر تک ملتوی

خواجہ برادران کی درخواست پر سماعت تئیس ستمبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ برادران کی احتساب عدالت پیشی، خواجہ برادران کی درخواست پر سماعت تئیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیراگون سکینڈل میں خواجہ برادران کو احتساب عدالت پیش کیا گیا، جج جواد الحسن نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی طرف سے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے سماعت23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

خواجہ برادران سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں لیگی رہنما اور کارکنان بھی احتساب عدالت پہنچے، پیشی کے موقع پر ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ تک کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بلاک کیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer