مضر صحت گو شت فراہم کرنیوالےسپلائرپنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہتھے چڑھے گئے  

مضر صحت گو شت فراہم کرنیوالےسپلائرپنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہتھے چڑھے گئے  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یو نس :  پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شہر بھر میں مضر صحت گوشت فراہم کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن،تین سپلائر پکڑ لیئے، 95 من گوشت قبضہ میں لیکر تلف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ویجیلنس سیل کی اطلاع پر بیمار جانوروں کا گوشت فراہم کرنے والے 3سپلائر پکڑ لئے،پی ایف اے خفیہ آپریشن ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی ہدایت پرصبح 3بجے شروع کیا گیا، دوران آپریشن اولڈ سلاٹر ہاؤس بکرمنڈی میں عارف چلر سروس کو سیل کرکے 1700کلو ناقص گوشت تلف کیا گیا،جبکہ بکر منڈی میں واقع مذبح خانہ کو سیل کرکے 1800کلو ناقص گوشت تلف کر دیا گیا،پاک ٹاؤن محمد علی کالونی میں جاوید گوگا میٹ سروس کو بیمار جانور ذبح کرنے پر سیل کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

 ڈی جی فوڈ عثمان یونس کے مطابق محفوظ گوشت سمیت بنیادی اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بناناپنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے،متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ایک ٹاسک فورس بنا نے پر بھی کام جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer