ویب ڈیسک : امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کے دورے پر جانے کی تصدیق کردی۔
ایکس پر جاری بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ حماس کے دہشتگرد حملےکے خلاف اظہاریکجہتی کے لیے اسرائیل جاؤں گا اور اسرائیل کے دورےکے بعد اردن کا سفر کروں گا جو سنگین انسانی ضروریات سے نمٹنے اور رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لیے ہوگا۔ امریکی صدر نے کہاکہ حماس فلسطینیوں کےحق خود ارادیت کے لیےکھڑی نہیں ہوئی، کچھ بنیادی اقدار ہیں جو ہمیں امریکیوں کے طور پر اکٹھا کرنا چاہئیں، ان بنیادی اقدار میں نفرت، نسل پرستی، تعصب اور تشددکےخلاف کھڑاہونا ہے۔
On Wednesday, I'll travel to Israel to stand in solidarity in the face of Hamas's brutal terrorist attack.
— President Biden (@POTUS) October 17, 2023
I'll then travel to Jordan to address dire humanitarian needs, meet with leaders, and make clear that Hamas does not stand for Palestinians' right to self-determination.
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نفرت کی کارروائیاں ہماری بنیادی اقدار کے خلاف کھڑی ہیں اور امریکا میں نفرت انگیزی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔