ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف نے سوال کیا ہے کہ وہ پنجاب سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں ؟
مونس الہی نے اپنی ٹوئٹ میں وفاق کی جانب سے پنجاب کے واجبات کا ڈیٹا شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وفاق نے پنجاب کے 176 ارب روپے سے زیادہ دینے ہیں۔ میاں صاحب کس چیز کا بدلہ لے رہے ہو۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی عوام کا حق دو – کل کے الیکشن کے بعد تو آپ بلکل ہی فارغ ہو۔مونس الہی نے پوری ڈیٹا شیٹ شئیر کرتے ہوئے شہباز شریف کو ٹیگ بھی کیا۔
وفاق نے پنجاب کے 176 ارب روپے سے زیادہ دینے ہیں۔ میاں صاحب @CMShehbaz کس چیز کا بدلہ لے رہے ہو؟ پنجاب کی عوام کا حق دو - کل کے الیکشن کے بعد تو آپ بلکل ہی فارغ ہو- pic.twitter.com/YxO5cXj5IO
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) October 17, 2022
واضح رہے وفاق نے پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بھی تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتائی۔اجلاس میں گندم کے موجودہ اسٹاک سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا، یوریا، گندم کے بیج اور درآمدی گندم پر سبسڈی کے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ چودھری پرویز الٰہی نے منعقدہ اجلاس میں پنجاب کی سبسڈی کیلئے قابل عمل اور بہتر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب نے خود ادائیگی کر کے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرنے کی اجازت طلب کی تھی، سندھ او ردیگرصوبوں کو وفاق کی طرف سے امپورٹ کردہ گندم فراہم کی جا چکی ہے، وفاق پہلے بھی گندم امپورٹ کرچکا ہے لیکن پنجاب کو شیئر نہیں دیا گیا۔
چودھری پرویزالٰہی نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف ن لیگ کو پنجاب سے نکالنے کا بدلہ عوام سے لینے کی سازش کررہے ہیں، پنجاب میں گندم کی قلت پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، پنجاب سے اسلام آباد کو بدستور 16 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جا رہی ہے، وفاق کا پنجاب کے عوام کے بارے میں رویہ افسوسناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے۔