ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدید طیارہ ایئر بلیو کے فضائی بیڑے میں شامل

Air Blue
کیپشن: Airbus A321neo
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: ایئربلیو کا ترکی اور یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان، ایئربلیو نے یورپ آپریشن سے قبل فلیٹ میں جدید طیارے شامل کر لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے ایئربس کا جدید اے 321 نیو طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ایئربلیو نے دو جدید اے 321 نیو طیارے خرید لیے۔ اے 321 نیو طیارہ ماحول دوست اور کم فیول استعمال کرنے کی ٹیکنالوجی پر بنایا گیا ہے۔ جدید طیاروں کے آنے سے ایئربلیو یورپ کے مختلف شہروں کے لیے پروازیں شروع کرے گئی۔

سعودی حکومت سے گرین سگنل ملنے کے بعد ایئربلیو عمرہ آپریشن کے لیے بھی جدید طیارے استعمال کرے گی۔ ایئربلیو جدید طیارے کی حامل پہلی ملکی ایئرلائن بن گئی ہے۔

دوسری جانب طیاروں کی کمی اور آپریشنل وجوہات کی بناء پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گیارہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ منسوخ کی جانیوالی پروازوں میں پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز 313، ایئربلیو کی لاہور، دبئی دو طرفہ پرواز 416/417، قطر ایئرویز کی لاہور دوحا دوطرفہ پرواز 629/628، ایئربلیو کی لاہور اور کراچی دو طرفہ پرواز 403/404 شامل ہے۔

اسی طرح ایئربلیو کی کراچی جانیوالی پرواز 407، پی آئی اے کی لاہور، دبئی دو طرفہ پرواز 203/204 اور پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز 304 منسوخ ہوگئی۔ سیرین ایئر لائنز کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ سیرین ایئر لائنز نے گزشتہ روز بھی پرواز منسوخ کر دی تھی۔ پرواز نے آج 2:15 منٹ پر روانہ ہونا تھا، جو تاخیر کا شکار ہے، ایئر لائنز انتظامیہ کہتی جہاز نے ابھی کراچی سے اڑان بھرنی ہے۔

مسافروں کا مزید کہنا تھا کہ دو دن سے پریشان ہو رہے ہیں، ایئر لائنز انتظامیہ کا رویہ بھی اچھا نہیں۔ پرواز کس وقت روانہ ہوگی، ایئر لائنز انتظامیہ صحیح بتانے کو تیار نہیں ہے۔